• news
  • image

ترجمہ و تفسیر سورہ توبہ

سورہ توبہ کی تفسیر و ترجمہ جس آسان فہم انداز میں مولانا فضل الرحمن بن محمد الازہری نے اپنی سلسلہ وار تفسیر فضل القرآن کی حالیہ اشاعت آٹھویں جلد میں کیا ہے۔ وہ خطبا اور مدرسین کیلئے تو مفید ہے ہی مگر اسکے ساتھ ساتھ تاریخی واقعات‘ مشکل الفاظ کا ترجمہ و معنیٰ بھی ساتھ درج ہونے کی وجہ سے یہ عام پڑھے لکھے افراد کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔ مولانا فضل الرحمن روایتی قسم کے مولوی نہیں ایک جدید باعمل مسلمان بھی ہیں۔ وہ نہایت عرق ریزی سے اس عمر میں بھی قرآن مجید کی تعلیمات پھیلانے میں سرگرم ہیں اور اپنی زبان اور قلم سے عوام تک خدا کے پیغام کو عام کرنے میں کوشاں ہیں۔ انکی تفسیر فضل القرآن کی یہ 8 ویں جلد جو 304 صفحات پر مشتمل ہے جس کا ہدیہ 450 روپے ہے جو مکتبہ قدوسیہ غزنی سٹریٹ اور دارالکتب السلفیہ اردو بازار سے دستیاب ہے۔(تبصرہ: جی این بھٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن