قصور: گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ 22 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) بستی غربی مصطفیٰ آباد میں جواں سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ محمد رفیق کی 22 سالہ نشاء کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا جو شدت اختیار کر گیا جس پر نشاء بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے حالت غیر ہو گئی اسے علاج کیلئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ مصطفیٰ آباد نے ضابطہ کی کارروائی کرکے گھروالوں کو تدفین کی اجازت دیدی۔