• news

لیبیا :فوج اور باغیوں میں جھڑپیں 20 ہلاک ائیر پورٹ پر 2 طیاروں کو نقصان

طرابلس(اے ایف پی+آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایئرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ جھڑپ میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق حملہ مٹیگا ائرپورٹ کے داخلی دروازے پر ہوا۔ 5افراد مٹیگا ہسپتا ل میں دم توڑ گئے جبکہ 4افراد تاجورہ کے سرجری ہسپتال میں ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کے بارے میں ابھی اطلاع نہیں ملی اور یہ بھی پتہ نہیں چلا کہ ہلاک ہونے والے شہری ہیں یا دہشت گرد۔لیبیا کی سیکیورٹی فورسز نے ایک مصری داعش کارکن کو گرفتار کرلیا جس نے دہشتگرد گروپ کی معاؤنت کا اعتراف کیا ہے مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سیرت میں مصر سے تعلق رکھنے والے داعش کارکن کو گرفتار کیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ہی حراست میں لئے جانیوالے داعش کارکن نے دہشت گرد گروپ کی معاؤنت کا اعتراف کیا ہے۔لیبیا میں سرکاری فوج اور باغیوں میں جھڑپوں کے دوران 12افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جھڑپوں کے دوران دو طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن