کراچی، بلاول ہاؤس کے باہر جیالے آپس میں لڑ پڑے
کراچی(آن لائن ) بلاول ہاؤس کے باہر جیالے آپس میں ہی لڑ پڑے ۔کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔بلاول بھٹو زرداری کی گلوکار شہزاد رائے کے ہمراہ پریس کانفرنس کے بعد اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب بلاول بھٹو پریس کانفرنس کرکے باہر نکلے تو جانثاران بے نظیر کے نام سے مشہور بلاول ہاؤس کے سابقہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بلاول سے ملنے کی کوشش کی ۔جس پر بلاول ہاؤس کے سیکیورٹی انچارج نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔اس موقع پر جانثاران بے نظیر کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور بلاول ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈز اور جانثاران بے نظیر میں ہاتھاپائی بھی ہوئی ۔بلاول بھٹو کسی سے ملے بغیر ہی چلے گئے ۔