• news

فیصل آباد: ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب‘ ملزم قریبی رشتے دار نکلا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونے والا چار سالہ بچہ بازیاب‘ ملزم قریبی رشتے دار نکلا‘ واقعہ کے مزید پانچ ملزمان بھی گرفتارکر لئے گئے‘ چار سالہ بچے کو ایک فیکٹری میں بند رکھا گیا تھا‘ بچے کا والد بیرون ملک مقیم تھا‘ رشتہ داروں نے ڈی ٹائپ کالونی سے بچے کو اغوا کیا تھا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ کچی آباد کے رہائشی نعیم اختر کا چار سالہ بیٹا عبداﷲ گلی میں کھیلتے غائب ہو گیا تھا‘ اغوا ہونے والے بچے کا باپ بیرون ملک مقیم ہے‘ اغوا کاروں نے بعد میں اہلخانہ سے رابطہ کر کے بچے کی واپسی کیلئے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا‘ بچے کے چچا عبدالمجید کی رپورٹ پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے ملزمان کی تلاش کی‘ تھانہ ڈی ٹائپ پولیس نے گوجرانوالہ کے رہائشی پانچ افراد کو پکڑ لیا‘ جنہوں نے ایک کروڑ تاوان کی رقم وصول کرنے کیلئے اسے وہاں پر ایک فیکٹری میں رکھا ہوا تھا‘ پولیس نے ملزمان وسیم سکنہ گوجرانوالہ‘ ندیم‘ فہد اور 2نا معلوم کو پکڑ کر بچے کو بازیاب کروا لیا‘ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ٹائپ کالونی پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن