سیٹلائٹ چینلز پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیا جائے گا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں بتایا گیا فیصل مسجد اسلام آباد میں صفائی کے انتظامات آئوٹ سورس ہیں جی12ایف 12 میں تجاوزات ہیں۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے ایوان میں کہا ان دونوں سیکٹرز کا 85 میں ایوارڈ ہوا تھا جس کے بعد سے قانونی چارہ جوئی ہو رہی ہے۔ نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت 4کنال کے مالک کو ایک پلاٹ دیا جائے گا۔ گرینڈ حیات ہوٹل کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنے تو وزارت کو اعتراض نہیں۔ ہوٹل کے رہائشی حصے میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 8کروڑ روپے تک ہے۔اسے کوئی امیر شخص ہی خرید سکتا ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا سٹلائٹ کے ذریعے آنے والے چینلز پر کوئی قابل اعتراض مواد آئے تو اس کا نوٹس لیا جائے گا۔ فرقہ ورانہ نفرت اور تشدد سے متعلق کسی بھی مواد کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔