• news

سی ڈی ڈبلیو پی نے اعلیٰ تعلیمی شعبہ کے 8 منصوبوں کی منظور ی دیدی

اسلام آباد (نامہ نگار) سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے اعلٰی تعلیمی شعبے کے آٹھ منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن پر 28.872 ارب روپے لاگت آئے گی۔یہ منصوبے وظائف ، انفراسٹرکچراور دیگر سہولیات کی فراہمی پر مبنی ہیں۔ غیر ملکی وظائف کے تیسرے مرحلے کے لئے 20.904ارب روپے کا ایک بڑا منصوبہ منظور کیا گیا ہے تاکہ2000پاکستانی طلباء کو پی ایچ ڈی کے لئے غیر ملکی جامعات میں بھیجا جائے۔ منظور ہونے والے منصوبوں میں603.093ملین روپے کی لاگت سے پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نواب شاہ میں کالج آف نرسنگ اینڈ کمیونٹی میڈیسن کا قیام ، 875.563ملین روپے کی لاگت سے کراچی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے سب کیمپس کا قیام، 852.694ملین روپے کی لاگت سے سائنس لیب اینڈ کری ایٹیو آرٹ سنٹر، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا قیام، 13388.875ملین روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف کوٹلی میں اکیدیمیہ اور تحقیقی سہولیات کی دستیابی، 1957.893ملین روپے کی لاگت سے کوہاٹ اور بنوں میں خواتین کے لئے کیمپسز اور بہاولپور میں 2290.009ملین روپے کی لاگت سے انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن