شریف برادران جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے: جہانزیب حبیب
جوئیانوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و ممبر میونسپل کمیٹی حاجی جہانزیب حبیب نے کہا کہ شریف برادران اور انکے لٹیرے ساتھی وزراء بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ ملک عزیز کے حالات وواقعات کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے نااہل شدہ اشرافیہ کے گرد قانون واحتساب کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ اور غلب امکان ہے کہ یہ لوگ اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے بہت جلد قانون کی گرفت میں آ کر جیلوں میں بھی ٹھونس دیئے جائیں گے۔ ملک کو لوٹنے والے سادہ لوح عوام کو عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف اکساتے اور توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔