وزیراعلیٰ پنجاب زینب کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ ہیں: ریاض ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ممبر میونسپل کمیٹی سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا کہ بچوں کیساتھ ہونیوالے جنسی استحصال کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت بہت جلد جامع قانون سازی کررہی ہے جس کے نتیجہ میں قصور جیسے واقعات کو روکنے میں بڑی مدد ملے گی تاہم اس معاملے میں والدین بالخصوص بچوںکا تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب زینب کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں ۔