زینب کا قاتل گرفتار نہ ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا: حنیف چشتی
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) جما عت اہل سنت کے صو با ئی نا ئب امیر علا مہ محمد حنیف چشتی نے کہا ہے زینب کے قاتل کو گرفتا رنہ کرنے پر پولیس و دیگر اداروں کی پیشہ وارانہ کا ر کردگی ایک سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے معلوم ہو رہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کی حفا ظت میں بالکل نا کام ہو تی جا رہی ہے جس سے عوام خوف و حراس میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں۔