• news

انتخابات میں عوام حکمرانوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دینگے: تنویراعظم چیمہ

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دینگے ۔ ملک سے کر پشن ناانصا فی و مہنگا ئی جیسے عوامی مسا ئل کا خاتمہ کر کے عو ام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر مسلم لیگ (ق)کسان ونگ پنجاب چوہدری تنویر اعظم چیمہ نے ’’ نوائے وقت ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل لو ٹنے والوں کے احتسا ب کا وقت آگیا ہے، برسر اقتدار آکر عو ام کی لو ٹی پا ئی پا ئی وصول کی جا ئے گی۔انہوں نے کہا سالہا سال سے حکمرانی کرنے اور لو گوں کو ان کے بنیا دی حقوق سے محروم رکھنے والے کر پٹ نما ئند وں کو عوام مستر د کر دینگے ۔ ملک سے کر پشن ناانصا فی و مہنگا ئی جیسے عوامی مسا ئل کا خاتمہ کر کے عو ام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن