• news

پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازشیں ہو رہی ہیں: چودھری محمد بخش تارڑ

حافظ آباد+ ونیکے تارڑ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر اور یونین کونسل رسولپور تارڑ کے چیئرمین چودھری محمد بخش تارڑ نے کہا ہے کہ یہودوہنودپاکستان میں بدامنی پیدا کرکے وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور اسکے لئے طرح طرح کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری ، عمران اور قادری غیر ملکی طاقتوں کے پے رول ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ انکے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن