نوازشریف کی چوری چھپے مودی سے ملاقاتوں کا انکشاف لمحہ فکریہ ہے: چودھری لطیف جٹ
رائیونڈ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما ء چودھری محمد لطیف جٹ کہا کہ نواز شریف قوم کے مجرم ہیں ،فوج سے چھپ کر بھارتی وزیر اعظم سے ملاقاتوں کا انکشاف پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ عدالتی نااہل شخص کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دینا جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ،دوسروں کو جمہوریت کا درس دینے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کیا ان کا فیصلہ جمہوری روایات کے مطابق ہے۔