مجلس احرار کا تربیتی کنونشن 3 فروری سے شروع ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام کا اجلاس مرکزی دفتر نیومسلم ٹائون لاہور میں عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں ہوا میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف، قاری محمد قاسم بلوچ، محمد قاسم چیمہ، اور اسعد جہانگیر ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وسطی اور اپر پنجاب کے اضلاع کے ذمہ داران کا دوروزہ تربیتی کنونشن 3,4فروری کو لاہور میں ہوگا۔ جبکہ 4مارچ کو یوم شہداء ختم نبوت 1953ء منایا جائے گا۔