لاہور کالج ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب 10 فروری کو ہوگی
لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی اولڈ سٹوڈنٹس کی تنظیم لاہور کالج ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب دس فروری کوہوگی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز سابق وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشریٰ متین کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ایل سی اے تنویر الاسلام اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔