• news

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی عدم فراہمی تشویشناک ہے: مہرین انور راجہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی رہنماؤںنے کہاہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی عدم فراہمی سے خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے اوروہ اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں اشیائے خورونوش خرید نے پر مجبور ہیں، انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز اپنی افادیت کھو رہے ہیں۔ مہرین انور راجہ نے کہا کہ دس روز گزرنے کے باوجود بھی شہرکے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ چینی،دال چنا،سفید چنے اور بیسن کا سٹاک نہ پہنچ سکا ۔ اگر حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ فراہم نہیں کر سکتی تو ان کو بند کر دیا جائے۔ تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا2012-13میں 1.4اب روپے منافع تھا جبکہ موجودہ حکومت میں اس ادارے کو 9.4ارب روپے نقصان کاسامنا ہے ۔ 2012میں اس کی سیل 94ارب روپے تھی جو گزشتہ سال کم ہو کر 57ارب روپے رہ گئی ہے ، حکومت ہوش کے ناخن لے اورغریب عوام سے سہولیات نہ چھینے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن