سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہئے: پیر معصوم نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان نیازی کل آل پارٹیز کانفرنس کے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کو انصاف دلانے کے لئے ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی۔ اس حوالے سے لاہور کے قریبی اضلاع سے تنظیموں کو شرکت کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جے یو پی نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداکے ورثا اور عوامی تحریک کو انصاف ملنا چاہیے۔ مگر لگتا ہے کہ حکمران صرف گولی اور لاٹھی کی زبان میں بات کرتے ہیں۔