حکومت نے جودھو دھیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے: چودھری عامر اقبال
رائے ونڈ (نامہ نگار) چیف کوآرڈی نیٹر قومی حلقہ این اے 129 مسلم لیگی رہنماء چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ ہمارا علاقہ جودھو دھیر شروع سے ہی مسلم لیگ ن کے متوالوں کا ہے، سابقہ ادوار میں علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے وہ کام نہیں ہوسکے جن کا منتخب عوامی نمائندوں نے ہم سے وعدہ کیا اور ہم سے ووٹ حاصل کئے، ایک عرصہ تک ہمارے ووٹوں کا استحصال کیا جاتا رہا، وقت گواہ ہے کہ ہمارے علاقہ میں کسی نے ووٹ دینے کیلئے ایک دھیلا تک وصول نہیں کیا، مگر یہاں سے منتخب ہونے کے بعد ہمارے نمائندے اسمبلیوں میں جانے کے بعد گونگے بہرے ہوگئے بلکہ کئی تو دولت کی ہوس میں لوٹے بن گئے، مگر ہمارے حلقہ اور عوام کی قسمت اس وقت جاگی جب ایک نظریاتی عوامی نمائندے کے طور پر رانا مبشر اقبال ہمارے علاقہ سے منتخب ہوئے۔