• news

شوکت خانم ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کے 23 ویں یوم تاسیس کی تقریبات

لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل اور ریسرچ سینٹر کا 23 واں یوم تاسیس ہسپتال کی کرکٹ گرائونڈ میں منایا گیا۔ مسرتوں اور رنگوں بھری اس تقریب میں شہر بھر سے مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ہسپتال کے یوم تاسیس کی خوشی میں بچوں نے نغمے بھی پیش کئے۔ محفل میں ہسپتال کیلئے برتھ کارڈ بنانے کا ایک مقابلہ بھی رکھا گیا تھا جس میں تمام بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ تقریبات کے اختتام پر مقابلہ جیتنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن