زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے اداروں کی بے بسی عیاں ہو چکی: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سانحہ قصور میں معصوم قوم کی بیٹی زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے بسی عیاں ہو چکی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں عبدالعزیز عابد‘ ضیاء الدین انصاری‘ چودھری محمود الاحد‘ سکینہ شاہد‘ ربیعہ طارق ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔