تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے حوالہ سے ملک گیر مہم چلائی جائیگی: پیر رضوان نفیس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد میں تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت علماء کنونشن جامع مسجد قاسمیہ میں پیر میاں محمد رضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔ کنونشن میں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب کرنیکاعزم،عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانیکے سلسلے میں ملک گیرسطح پر عوامی رابطہ مہم چلائی جائیگی،کنونشن میں ختم نبوت حلف نامہ حذف کرنیکے ضمن میں راجہ ظفرا لحق کمیٹی کی رپورٹ جلدمنظرعام پرلانیکا مطالبہ کیا گیا۔ کنونشن میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، حافظ محمد اشرف گجر، مولانا خالدمحمود،مولاناقاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم سمیت دیگر علماء نے کہا کہ بادشاہی مسجد میں ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس انتہائی فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔