• news

وزیراعلیٰ 19جنوری کو گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے: میاں طارق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب ڈپٹی میئر لاہور میاں طارق محمود نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف 19 جنوری بروز جمعتہ المبارک جناح سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ان کا گوجرانوالہ آمد پر تاریخی ریکارڈ توڑ اور والہانہ استقبال کرینگے ‘ میاں برادران کا گھر لاہور میں ہے لیکن ان کے دل گوجرانوالہ میں دھڑکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر پی پی 91 چیئرمین یونین کونسلوں کے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین ‘ کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری عمران خالد بٹ ‘ ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ ‘ ممبر ٹیکنوکریٹ کلیم احمد بھٹی ‘ ملک عبدالرشید ‘ چوہدری طیب طاہر ‘انجم اقبال بٹ بلو ممبر میاں یاسین انصاری ‘ شہباز کمبوہ ‘ وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ ‘ محمد یاسر اعجاز شاہ ‘ عظیم بھٹی ‘ عبدالرزاق کمبوہ ‘ نواز صابر بٹ‘ عظیم نثار ‘ اشرف بٹ ‘ محمد اصغر بھولا نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن