• news

حافظ آباد سے بھی پی پی کا قافلہ طاہرالقادری کے احتجاج میں شرکت کرے گا

حافظ آباد+ ونیکے تارڑ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار )سانحہ ماڈل ٹائون کے سلسلہ میں آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلہ کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع حافظ آباد کے کارکنوں کا کارواں کل 17جنوری بروز بدھ کو پی پی پی کے ضلعی سیکریٹریٹ کسوکی روڈ حافظ آباد سے سابق ایم پی اے ملک محمد وزیر اعوان کی قیادت میں لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔ یہ بات پی پی پی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات سید مصدق حسین غزنوی نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کی کارواں میں پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، سکھیکی اور جلالپور سے کارکنان شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن