تین حکومتوں کی جانب سے حدیبیہ ریفرنس ملتوی کروانا شرمناک ہے: عمران خان
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حدیبیہ ریفرنس جس طرح تین حکومتوں نے ملتوی کروایا وہ شرمناک ہے‘ شریف خاندان نے اٹھارہ سال میں حدیبیہ میں 1.25 بلین کرپشن کی۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ حدیبیہ ریفرنس جس طرح تین حکومتوں نے ملتوی کرایا وہ شرمناک ہے۔ شریف خاندان نے اٹھارہ سال میں حدیبیہ میں 1.25 بلین کرپشن کی۔ کرپٹ افراد اور حکومت کی ملی بھگت نے عوام کو مالی بحران کا شکار کردیا۔