• news

قوم دھرنوں سے نہیں ڈرتی، ناجائز احتجاج کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے: جسٹس ثاقب

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ملکہ کوہسار مری میں غیرقانونی تعمیرات ازخود نوٹس کیس میں معاملات درست کرنے کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی، چیف جسٹس نے احتجاج کرنے والوں سے متعلق ریماکس میں کہاکہ احتجاج کرنا والے کریں ، قوم دھرنوں سے نہیں ڈرتی، لیکن ناجائز دھرنے اور احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مری غیرقانونی تعمیرات ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل نے گزشتہ روز کی سماعت میں مری میں اعلانات کرانے کے احکامات کی تعمیل سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 125 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، 35 عمارتیں منہدم کی گئیں، چیف جسٹس نے کہاکہ قانون کے خلاف تعمیرات پر کارروائی ہوگی، مری میں ماضی کے پہاڑ نہیں رہے۔ چیف جسٹس نے 15روز میں معاملات درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اگر کوئی سمجھتا ہے راجہ مدد کریگا تو ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ غیرقانونی عمارتوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مکمل قانونی اختیارات دیئے جائیں گے۔ غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی سچ بولنے والے کو نقصان نہیں ہوگا۔ عدالت نے مری ازخود نوٹس کی سماعت تین ہفتے تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن