قصور : 7 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم بااثر ہے : والد‘ جڑانوالہ میں 2 بچوں کو ہوس کا نشانہ بنایا، ویڈیو بنا لی ‘بھٹہ چوک سے مشکوک شخص گرفتار
قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں چھٹیانوالہ میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ چھٹیانوالہ کے رہائشی محمد اسلم ملک نے پولیس تھانہ مصطفیٰ آباد میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کے سات سالہ بیٹے کو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور مجھے 20 ہزار کی رقم دیکر چپ کروانے کی کوشش کی۔ والد نے کہا ہے کہ ملزم بااثر ہیں پہلے بھی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اثر و رسوخ و پیسہ کی وجہ سے معاملہ دبا چکے ہیں، سخت سزا دی جائے۔ میرے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا افتخار عرف فوجی علاقہ کا بااثر شخص ہے۔ پولیس نے انہیں مہمان بنایا ہوا ہے۔ اعلی حکام واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائیں، ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد حاجی محمد اکرم نے کہا کہ ملزم کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں قانون سب کیلئے برابر ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی این اے کے بعد عدالت میں پیش کریں گے۔دوسری جانب جڑانوالہ میں 2 مختلف واقعات میں اوباشوں نے دو کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ چاہ پیرانوالہ کے رہائشی مشتاق نے کہا کہ اس کا بھتیجا عاطف گدھا ریڑھی پر بھینسوں کے لئے چارہ کاٹنے کے لئے جا رہا تھا کہ راستہ میں اوباش ملزم زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچے کے شور پر ہم موقع پر پہنچ گئے اور ملزم بھاگ گیا۔ تھانہ روڈالہ کی حدود میں ساتویں کلاس کے طالب علم گل علی سے 7 افراد کے اجتماعی زیسدمی کی ملزم بچے کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے پانچ کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ 376 گ ب حماندکا کے رہائشی نور احمدکا 12 سالہ بیٹا ساتویں کلاس کا طالبعلم گل علی سکول کے اوقات میں رفع حاجت کیلئے سکول سے باہر گیا تو سہیل وغیرہ اس کو کام کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے اور زبردستی سات افراد نے تشدد کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان بچجے کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور اس کو حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے گل علی کی والدہ نسرین بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مختلف مقامات پر اوباشوں نے 3 لڑکیوں اور طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 35 ٹو آر اے کے لیاقت علی کی 15 سالہ بیٹی سدرہ بی بی گلی سے گھر آ رہی تھی کہ شہباز احمد عرف شادہ اور جمشید اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر خالی مکان میں لے گئے جہاں شہباز احمد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ساتھی پہرہ دیتے رہے پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا۔ پاکپتن کے نواحی گائوں 81/D کے نصیر احمد کے گھر میں ملزم زاہد دو ساتھیوں کے ہمراہ گھس گیا جہاں ملزم زاہد نے نصیر احمد کی بھتیجی شمائلہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رضیہ بی بی سکنہ 213 ای بی نے تھانہ گگو منڈی پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ 11 جنوری کواپنی بیٹی (ن) کے ہمراہ گھر میں موجود تھی قربان اور رانی سکنہ 116 ای بی دو نامعلوم افراد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آ گئے رضیہ بی بی دکان سے کچھ سامان خریدنے قربان اور رانی سمیت چاروں افراد اس کی بیٹی (ن) کو اغوا کرکے علی ٹائون پکھی موڑ لے گئے جہاں قربان نے (ن) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا رانی سمیت باقی تینوں افراد پہرہ دیتے رہے کہ دو روز قبل (ن) موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے نکل کر پہنچ گئی تھانہ گگو پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سانگلہ ہل سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جناح آبادی چک نمبر 40 کے محمد مشتاق کے بیٹے 5 ویں جماعت کے طالب علم ثقلین کو اوباش نومی ویرانے میں لے جا کر زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر دیا۔ سانگلہ ہل تھانہ صدر میں بچے سے زیادتی کا 4 دنوں میں دوسرا مقدمہ ہے۔