مارچ تک کھیلوں کے تمام منصوبے مکمل کریں گے : حنیف عباسی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی 70سالہ تاریخ میں سپورٹس کیلئے جتنی رقم مختص کی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ 10ارب روپے کی لاگت سے مارچ تک سپورٹس کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں جبکہ 8ارب کی لاگت سے سپورٹس کے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔