دیپالپور کے بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم کیوں ؟
مکرمی! پولیو ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے حکومت پاکستان نے ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے ہنگامی پروگرام ترتیب دے رکھا ہے جس کے تحت ہر یونین کونسل کیلئے ویکسی نیٹر مقرر کیا گیا ہے جس کی ہدایات اور نگرانی میں لیڈی ہیلتھ ورکرزگھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی انجیکشن لگاتی ہیں تاکہ بچے پولیو جراثیم سے محفوظ رہ سکیں دیپالپور میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے مگر یہاں کی یونین کونسل نمبر 105کے ویکسی نیٹر امانت علی صاحب کی نومبر میں پروموشن ہوگئی جس کے بعد ان کی جگہ پر کوئی ویکسی نیٹر مقرر نہیں کیا گیا ہے اور اس وجہ سے یونین کونسل 105میں کسی بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے اگرچہ اس کے متبادل کے طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر میں ٹیکے لگوانے کا انتظام ہے مگر وہاں پر تمام خواتین نہیں جاتیں جس کی وجہ سے بچوںکی بڑی تعداد حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ جاتی ہے۔ میری محکمہ صحت کے ذمہ داران خصوصاََ سی ای او ضلع اوکاڑہ سیف اللہ وڑائچ اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے اپیل ہے کہ یوسی 105 کیلئے نئے ویکسی نیٹر کی تعیناتی جلد از جلد عمل میں لائیں ۔(قاسم - علی دیپالپور)