اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی، احتساب عدالت میں حکم امتناعی کے فیصلے کی کاپی پیش
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کیس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت نے ہائی کورٹ کی طرف سے حکم امتناع کی مصدقہ نقل طلب کر رکھی تھی، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17جنوری تک اسٹے آرڈر دے رکھا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پراحتساب عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے باعث کارروائی ملتوی کر دی تھی۔