• news

جینا مرنا پاکستان اور عوام کیلئے ہے، اصولوں کی سیاست پر کاربند رہوں گا: نثار

راولپنڈی (این این آئی)میرا جینا اور مرنا پاکستان اور پاکستان کی عوام کے لیے ہے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اسی پر کاربند رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یہاں اقبال پیلس دھمیال کیمپ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے بحیثیت وفاقی وزیر داخلہ دن رات کام کیا اور سخت ترین حالات میں بھی خدا نے اتنی ہمت اور طاقت دی ملک سے دہشت گردی کو قریب قریب ختم کر کے دم لیا۔

ای پیپر-دی نیشن