28 فروری سے پہلے استعفٰے آ جائیں گے: شیخ رشید
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 28 فروری سے پہلے پہلے استعفے آ جائیں گے ساری قوم کی خواہش ہے کہ چوروں سے جان چھوٹ جائے۔ چوروں کا ٹرائل ہونا چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کاروباری لوگ ہیں ملک کے ادارے بیچنے جا رہے ہیں۔ جس طرح یہ ملک چل رہا ہے اس طرح پان کی دکان نہیں چلتی ان کو سزا ملنی ہے میں نوازشریف کے ساتھ مل کر ہارس ٹریڈنگ کرتا رہا ہوں اللہ میرے گناہ معاف کرے۔ جو کچھ بھی ہونا ہے 60 دنوں میں ہو جائے گا نوازشریف جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ پاکستان کے شایان شان نہیں۔