• news

نارووال‘گجرات‘جکھڑ:گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت3افراد کی خودکشی

نارووال+جکھڑ+گجرات+کمالیہ(نامہ نگاران) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے زہر اور تیزاب پی کر پنکھے سے جھول کر خودکشی کرلی۔تھانہ صدر نارووال کے موضع جسٹر میں 22سالہ محمد فاروق کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی مبینہ طور پر گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہوئی تھی گزشتہ روز اس نے زہریلی چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جکھڑ کی نواحی علاقہ بستی فریدہ آباد میںمحمد شہباز کی بیوی 35سالہ خاتون فرزانہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں پڑا تیزاب پی لیا حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔گجرات کے نواحی کنجاہ کے علاقہ چک گل میں ایک گھر سے محمد نواز چکنہ چک گل کی پنکھے پر لٹکی نعش برآمد ہوئی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی محمد نواز کے بھائی طارق محمود سکنہ چک گل کے مطابق محمد نواز نے غربت اور پریشانی سے تنگ آکر پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کیا، کنجاہ پولیس نے متوفی نواز سندھو سکنہ چک گل کی نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

ای پیپر-دی نیشن