• news

ڈجکوٹ: شادی سے انکار‘ لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا‘ ہسپتال منتقل

ڈجکوٹ+فیصل آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) شادی سے انکار پر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر243 روشن والا کے صفیہ بی بی اور قاسم علی ایک ہی فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔ قاسم علی نے صفیہ بی بی کو شادی کا پیغام دیا۔ لڑکی نے پیغام کو مسترد کر دیا جس کا قاسم علی کو بہت رنج تھا۔ اس نے گزشتہ روز صفیہ کے گھر آکر چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا۔ لڑکی کو فوری طور پرالائیڈ ہسپتال فیصل آباد داخل کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن