لندن میںبھا رت کیخلاف ’’فری کشمیر‘‘ اور ’’فری خالصتان‘‘ مہم شروع کر رہے ہیں:لارڈ نذیر
لند ن(آن لائن)برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا ہے لندن میں کشمیری،سکھ برادری اور دیگرکی طرف سے ‘‘فری کشمیر ‘‘ فری خالصتان’’ فری ناگالینڈاورفری آسام مہم شروع کی جا رہی ہے۔ لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ لندن میں کشمیر،خالصتان،ناگا لینڈ اور آسام کی آزادی کی مہم 26 جنوری کو شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کا آغاز 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن سے ہو گا۔ اس دن بسوں پر پوسٹر لگا کر سنٹرل لندن میں تشہیر کی جائے گی۔اپریل میں لندن میں ہونیوالی کامن ویلتھ ممالک کی کانفرنس کے موقع پر ان کی مہم زور پکڑے گئی، کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کے موقع کشمیری ،سکھ اور دیگر اس مہم میں تیزی لائیں گے۔ لارڈ نذیر