• news

پولیس گروپ گریڈ 18 اور 19 کے 6 افسروں کا تبادلہ

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے پولیس گروپ گریڈ اٹھارہ سے انیس کے چھ افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق پولیس گروپ گریڈ انیس کے ایف آئی اے میں تعینات افسر پرویز خان عمرانی کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے جبکہ گریڈ اٹھارہ کے پانچ پولیس افسران احسن سیف اللہ کی خدمات کے پی کے سے پنجاب ،محمد عاصم جسرا اور محمد رشید سندھ سے پنجاب ،سردار ماوران خان بلوچستان سے ایف آئی اے اور محمد بہرام خان کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

افسر تبادلہ

ای پیپر-دی نیشن