• news

اپنے 13 بچوں کو زنجیروں میں جکڑ کر گھر میں قید کرنے پر امریکی جوڑا گرفتار

کیلیفورنیا (صباح نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک جوڑے کو اپنے13 بچوں کو گھر میں قید کرنے اور زنجیروں میں باندھنے کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 17 سالہ لڑکی نے گھر سے فرار کے بعد پولیس کو بہن بھائیوں کے گھر میں قید ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس حکام کے مطابق وہ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ متاثرین میں سے 12 بچے جوان ہیں‘ بچوں کی عمریں 2 سے لیکر 29 سال تک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن