• news

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس‘ وزارت داخلہ خارجہ کے آڈٹ اعتراضات پر غور ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں قائم مقام چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے آڈٹ 2016-17ء کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آڈٹ حکام اور دیگر فریقین کی باہمی رضامندی اور مشاورت کے بعد مزید انکوائریوں اور تحقیقات کی بناء پر بیشتر آڈٹ اعتراضات پر غور ملتوی کردیا گیا۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا آیا ایسی تفصیلات موجود ہیں آج تک کتنے جرائم لائسنس یافتہ اسلحہ سے ہوئے ہیں اور کتنے غیر قانونی اسلحہ سے ہوئے۔ اس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا وہ صوبوں سے تفصیلات حاصل کرکے پی اے سی کو پیش کردیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن