• news

مانسہرہ‘ ر استہ کے تنازعہ پر 3 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

مانسہرہ (نامہ نگار) مانسہرہ کے علاقہ ماڑی خانخیل میں راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 3 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا‘ 2 افراد زخمی۔ تھانہ خاکی کے علاقہ میں راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 3 سگے بھائیوں قیصر‘ سہیل‘ راشد پسران عاشق خان کو قتل جبکہ عدنان ولد عاشق خان اور حماد نامی شخص کو زخمی کر دیا گیا ہے۔ تھانہ خاکی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نامزد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن