صدر سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات ‘تاپی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے پاکستان ترکمانستان کیساتھ دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے صدر ممنون حسین کو ترکمانستان کے صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ ،دونوں ممالک میں باہمی تجارت بہت کم ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے، تاجروں اور صنعتکاروں کو باہمی دورے کرنے چاہئیں،تاپی گیس پراجیکٹ ایک گیس لائن منصوبہ نہیں مختلف ممالک کی راہداری ہے، خواہش ہے منصوبہ جلد از جلد شروع ہو۔صدر مملکت نے یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ترکمانستانی وزیر خارجہ نے صدر ممنون حسین کو ترکمانستان کے صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔