عمران خان اور آصف زرداری میں رابطہ کا انکشاف، بلاول کی تنقید سے معاملہ خراب ہوا‘ آئی این پی کا دعویٰ
لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان رابطے کا انکشاف‘ بلاول بھٹو کی تنقید کی وجہ سے عمران خان ناراض ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور آصف زرداری مال روڈ دھرنے میں اکٹھے شرکت کے حوالے سے نرمی اختیار کرنے پر تیار ہوگئے تھے تاہم بلاول بھٹو کی عمران خان پر تنقید کے بعد معاملات خراب ہوگئے، عمران خان نے آصف زرداری کیساتھ سٹیج شیئر کرنے سے معذرت کر لی، زرداری اور عمران پارٹی رہنمائوں کے ذریعے رابطے میں رہے ہیں۔