• news

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے دوران پاکستان، بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا امکان

نئی دہلی (نیٹ نیوز) نئی دہلی کے سفارتی اور سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے تفریحی مقام ڈیووس میں ہونے والے ورلڈاکنامک فورم کے 48ویں اجلاس کے موقع پر 22جنوری کو پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ ملاقات کے حوالے سے نئی دہلی میں اہم میٹنگز جاری ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بھی اس وقت نئی دہلی میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان باہمی امور پر دوطرفہ بات چیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن