یوسف گیلانی کی طبیعت ناساز، ا چانک گر گئے، آنکھ کے قریب چوٹ آئی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ڈیفنس ہسپتال لاہور لایا گیا۔ یوسف رضا گیلانی بلڈ پریشر کم ہونے پر اچانک گر پڑے۔ یوسف رضا گیلانی کو گرنے کے باعث آنکھ کے قریب چوٹ آئی۔