• news

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مخلصانہ کردار ادا کرے گا، چین کی افغانستان کو یقین دہانی

کابل(آئی این پی) افغانستان میں چین کے سفیر لو جن سونگ نے افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مخلصانہ کردار ادا کرنے کی یقین دہانی ہے ۔کابل میں نئے چینی سفیر نے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر سے ملاقات کی جس میں انکاکہنا تھاکہ بیجنگ افغانستان کے ساتھ بامقصد دوستی چاہتا ہے اور وہ مختلف علاقوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ۔چینی سفیر نے چین ،افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ تینوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے ۔ملاقات میں دونوں اطراف نے سیاسی ،سیکورٹی اور اقتصادی تعاون پر زور دیا اور مختلف منصوبوں کے عملی پہلوئوںپر تبادلہ خیال کیا۔افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے کہاکہ خطے میں مشترکہ دشمن کو ختم کرنے کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دہشتگردی کے خلاف مخلص جنگ کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اتمر نے کہاکہ افغانستان چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ بننے کا خواہشمند ہے اور چین کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ افغان حکومت طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے تمام غیر ملکی دہشتگردوں کو ختم کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن