دو لاڈلوں کی لڑائی ہے‘ میاں صاحب بھائی سے پوچھیں ”کیوں نکالا“ جواب مل جائیگا : بلاول
بدین (نوائے وقت نیوز) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زینب پہلی بچی نہیں جس کے ساتھ ظلم کیا گیا، ہمیں بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے خاموشی توڑنا ہوگی۔ انہوں نے کہا میاں صاحب! ماڈل ٹاو¿ن کے شہیدوں کو انصاف کون دے گا؟۔ بدین میں بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمران ٹولہ سازشیں کرتا رہا ہے۔ بڑے میاں کہتے ہیں، میرا منہ مت کھلواو¿ جبکہ چھوٹے بھائی کو حدیبیہ کیس میں کلین چٹ ملی، کیا آپ دونوں بھائی ڈرامہ کر کے لوگوں کو بے وقوف بنالیں گے؟۔ انہوں نے کہا ا?پ سے وفاق سنبھالا گیا نہ کوئی صوبہ سنبھالا گیا۔ پنجاب کے شہزادے عوام کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا ایک لاڈلے نے سندھ کے چکر لگانا شروع کر دیئے، ملتان کے پیر کو سندھ میں مرید بھی ووٹ نہیں دیتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبرپی کے کے وزیراعلیٰ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ عمران خان نے نااہل ترین کے بیٹے کو سیاسی وارث قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالیں ہم سیاست سکھا دیں گے۔ سندھ میں سیاسی یتیموں کا ٹولہ جمع کیا گیا لیکن سیاسی یتیم کبھی سندھ کے وارث نہیں ہو سکتے۔ بدین کے باسی، شہید اور اسکی اولاد کو کبھی دھوکہ نہیں دیں گے۔ زینب کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں، ایسے واقعات کا تسلسل ہے۔ مانتا ہوں بچوں سے زیادتی کے واقعات صرف پنجاب تک محدود نہیں۔ دیکھنا ہو گا قصور میں بچے اتنے کیوں غیر محفوظ ہیں؟ قصور میں درندوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟ درندوں نے معصوم زینب پر ظلم ڈھایا۔ انہوں نے کہا میں آج پاکستان کی سیاست سے متعلق سوچتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ قصور میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا نواز شریف پنجاب کے عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں۔ پنجاب پولیس نے نہتے شہریوں پر کیوں بندوقیں تان لی ہیں؟ میاں صاحب آپ کہنے ہیں مجھے کیوں نکالا؟ آپ اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں آپ کو کیوں نکالا۔ آپ کو اپنے گھر سے جواب مل جائے گا۔
بلاول