• news

ورلڈہاکی الیون کے خلاف سیریز‘قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے خلاف دو میچز کی سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جنید منظور پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینگے۔ وقار یونس گول کیپر، رضوان علی، ریحان بٹ، معین شکیل، عدیل لطیف، جنید منظور، شاہ زیب خان، غضنفر علی، افراز حکیم، عمیر ستار، نوید عالم، عادل راو، امجد علی، اویس ارشد، رانا وحید، احمد ندیم، محمد الیاس، وقار علی، زکی اللہ اور ابراہیم شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کے لئے چھ سٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جن میں اکمل حسین، علی رضا، حماد انجم، مرتضٰیٰ یعقوب، زیہان بٹ اور عمر بلال شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن