20 ممالک شمالی کوریا کے خلاف سخت اقدامات پر متفق‘ فوجی کارروائی کا امکان ہے: امریکی وزیر خارجہ
وینکوور(اے ایف پی + این این آئی)تقریبا بیس ملکوں نے شمالی کوریا کے خلاف تازہ اور مزید سخت پابندیوں پر اتفاق کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ پیش رفت کینیڈا کے شہر وینکوور میں جاری دو روزہ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اس موقع پر کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنا متنازعہ جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام ترک نہیں کرتا، تو اس کے خلاف عسکری کارروائی کا امکان موجود ہے۔ یہ دو روزہ اجلاس امریکا اور کینیڈا کی میزبانی میں منعقد ہوا اور اس میں وہ ممالک شریک تھے، جنہوں نے 1950 سے 1953 کے درمیان لڑی جانے والی جنگ میں جنوبی کوریا کی حمایت کی تھی۔ اس پیش رفت پر فی الحال شمالی کوریا کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ادھر جنوبی کوریائی فوجیوں کی تنخواہیں دوگنا کردی گئیں۔