جوہری پروگرام کے معمار ڈاکٹر اشفاق احمد انتقال کر گئے
اسلام آباد (آئی این پی) مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے، وہ یکم جنوری سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین تھے، ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف پر انہیں نشان امتیاز ، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ، ڈاکٹر اشفاق احمد چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن رہے، مئی 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر وہ چیئرمین پی اے ای سی تھے۔ڈاکٹر اشفاق احمد نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نا قابل تسخیر بنایا۔