• news

حسن علی آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر بننے پر خوشی سے نہال

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ با ولر حسن علی آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر بننے پر خوشی سے نہال ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ویڈیو پیغام میں پیسر نے کہا کہ ’’آئی سی سی کی جانب سے ایمرجنگ پلیئر منتخب ہونے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، اپنے والدین، بڑے بھائی، ٹیم، سینئر پلیئرز، منیجمنٹ خاص طور پر بولنگ کوچ اظہر محمود کا شکر گزار ہوں انہوں نے بولنگ بہتر بنانے میں بہت مدد کی، پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں، شائقین کا بہت شکریہ، مجھے اور پاکستان ٹیم کو اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں، ہمیں آپ کی دعاوں کی بہت ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ حسن علی ایمرجنگ پلیئر کا اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن