• news

کنری:9سالہ بچے کی تشدد زدہ نعش کھیتوں سے برآمد‘ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

کنری( نا مہ نگار ) کنری کے قریب 9 سالہ لڑکے کی پراسرار طور پر موت واقع ہوگئی، نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی، کنری کے قریبی گائوں ذکریا گل میں 9 سالہ لڑکالیاقت ولد غلام حیدر کھوسہ ایک روز قبل گھر سے اچانک غائب ہوگیا تھا کافی تلاش اور اعلانات کے باوجود لڑکے کا کوئی پتہ نہ چل سکا تھا اگلے روز گائوں کی خواتین گھاس کاٹنے گئیں تو دیکھا کہ لڑکے کی خون میں لت پت نعش پڑی ہوئی ہے لڑکے کے گلے اور جسم پر زخموں کے نشان تھے ابتدائی طور پر لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں شبہ ہے کہ کھیتوں سے گزرنے کے دوران خونخوار کتوں یا کسی جانور نے گھیر کر اس کی جان لی ہے واضح رہیکہ لڑکے کی موت گھر کے قریب کھیتوں میں واقع ہوئی ہے کتوں کے حملے کے بعد کسی نے بھی اس کے چیخنے چلانے کی آوازیں نہیں سنیں اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو پو سٹمارٹم کیلئے تعلقہ ہسپتال کنری پہنچایا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔رپورٹ آنے پر لڑکے کی موت کی اصل وجوہات کا علم ہو سکے گا دوسری جانب پولیس نے بھی موت کا سبب کتوں کا حملہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن