ننکانہ صاحب: ٹرین کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق
ننکانہ صاحب+جڑانوالہ+ بچیانہ (نامہ نگاران) تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے باپ بیٹے کو تیزرفتار ٹرین نے کچل دیا۔ دونوں جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ چک 567 کے قریب پیش آیا۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے ذرائع کے مطابق چک 562 گ ب کے رہائشی حساس ادارے کا ملازم رمضان اور اس کا بیٹا عمران موٹرسائیکل پر ریلوے لائن عبور کر رہے تھے لاہور سے شورکوٹ جانے والی باہو ٹرین کی زد میں آ گئے جس سے عمران موقع پر دم توڑ گیا جبکہ رمضان ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔